ابنا: وزیراعظم نے یہ بات لاہور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی،اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری سازشیں سینیٹ الیکشن سے فرار کے لئے کی جارہی ہیں، ملک میں جمہوریت کا مستقبل محفوظ ہے،اِس وقت نگران یا ٹیکنوکریٹس حکومت کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
وزیراعظم یوسف گیلانی کا کہنا تھا کہ میمو ایک نان ایشو ہے جسے ایشو بنایا جارہا ہے،آرمی چیف سے حالیہ ملاقات مثبت اور قومی مفاد میں رہی،اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو صدر آصف زرداری 27 دسمبر سے پہلے ملک میں واپس آسکتے ہیں۔ .............
/169